ترکی کے شہر غازی انتیپ میں شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر غازی انتیپ میں شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق غازی انتیپ کے گورنر علی یرلی کایا کے مطابق  ہفتے کی شب جاری شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہھرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔ رپورٹس کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر داعش کی جانب سے کیا گیا کیوں کہ جس علاقے میں دھماکہ  ہوا ہے وہاں سنی کردوں کی اکثریت ہے اور شادی میں بھی بڑی تعداد میں کرد کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔