امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئر مین پال مانافورٹ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئر مین پال مانافورٹ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پال مانا فورٹ نے یوکرین میں روس کی حامی سیاسی جماعت کے لیے کام کیا ہوا ہے جس پر انھیں تنقید کا سامنا ہے ۔ادھر امریکی ری پبلکن صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے اشتعال انگیز بیانات پر معافیاں مانگنا شروع کردیں ۔شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی کے دوران انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جوش خطابت میں منہ سے غلط الفاظ نکل جاتے ہیں جس کے لیے وہ معذرت چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ آج صبح پال مانا فورٹ نے اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو قبول کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم میں ان کی خدمات کو سراہتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پال مانا فورٹ پیشہ ور انسان ہیں اور میں ان کی کامیابی کا خواہ ہوں۔