مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران56 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں پولیس نےایکشن لیتے ہوئےشناختی کوائف نہ ہونےپر 70مشتبہ افراد حراست میں لے لیا۔
سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران پنجاب کے انیس شہروں میں کارروائیاں کی گئیں، گھر گھر تلاشی کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک شناخت کی گئی، اس دوران سیکڑوں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے پنجاب کے انیس شہروں میں جاری کارروائیوں میں 56 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2016 - 12:57
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران56 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔