امریکی ذرائع کے مطابق امریکی شہر سلور اسپرنگ کی رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعدآگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں فائر فائٹرز سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ذرائع کے مطابق امریکی شہر سلور اسپرنگ کی رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعدآگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں فائر فائٹرز سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔  اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ عملہ اور امدادی ادارے کے کارکن علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔
 امریکی ذرائع کے مطابق  امداد ی کارروائی کے دوران آگ کے باعث فائر فائٹرز سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں ،جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں،سلوراسپرنگ میں متاثرہ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔