مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد موٹر وے پر باہتر انٹرچینج کے قریب کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 4 اہلکار جاں بحق پوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اسلام آباد پشاور موٹر وے پر چکری کے قریب اسمگلنگ کے سامان سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا، اسی دوران باہتر انٹر چینج کے قریب انتہائی تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پاکستانی کسٹم حکام کے مطابق گاڑی کے حادثے میں کسٹمز انٹیلیجنس میں تعینات سپاہی محمد جمیل، محمد شکیل، اعجاز احمد اور ڈرائیورعامر حنیف جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 10 اگست 2016 - 16:08
پاکستان میں اسلام آباد موٹر وے پر باہتر انٹرچینج کے قریب کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 4 اہلکار جاں بحق پوگئے ہیں۔