مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری پولیس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کی نامہ نگار سمیرا منتظری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری پولیس نےسمیرا منتظری کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مصری پولیس کا کہنا ہے کہ سمیرا منتظری کے پاس خـبر بنانے اور نشر کرنے کا اجازت نامہ موجود نہیں ہے اس لئے اسے گرفتار کیا گيا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 اگست 2016 - 16:47
مصری پولیس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کی نامہ نگار سمیرا منتظری کو گرفتار کرلیا ہے۔