مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم جموں و کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اگر صحیح طریقے سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تو کشمیر پاک ہند تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔جموں وکشمیر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر کے باعث متعدد افراد مارے گئے ہیں اور میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اب ہمیں کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وادی کے لوگوں سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر ہم نے حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو لوگ اسی طرح مرتے رہیں گے، یہ ہمارے اپنے بچے ہیں جو مارے گئے ہیں لہٰذا اب مزید قتل و غارت نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صحیح طریقے سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تو کشمیر پاک بھارت تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 اگست 2016 - 10:45
ہندوستان کے زیر انتظآم جموں و کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اگر صحیح طریقے سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تو کشمیر پاک ہند تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔