اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے پاکستا ن کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے نام اپنے پیغام میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم ، متاثرہ خاندانوں اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے پاکستا ن کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے نام اپنے پیغام میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم ، متاثرہ خاندانوں اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی  اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے سے واضح ہوجاتا ہے کہ دہشت گرد ، انسانی حیات اور معاشرے کے ہر شعبہ کو نشانہ بنارہے ہیں۔ علی شمخانی نے کہا کہ دہشت گرد عوامی اجتماعات ، اسکولوں ، مسجدوں اور اسپتالوں پر خودکش حملوں کے ذریعہ اپنے شوم مقاصد تک پہنچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔علی شمخانی نے دہشت گردی کا ہمہ گير مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو صداقت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کے مالی اور جنگی وسائل کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔