مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب نے اسلامی مماللک میں سعودیہ ککی طرف سے عدم استحکام پیدا کرنے بالخصوص عراق، شام، اور یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی حجاج کو اس سال حج بیت اللہ الحرام سے محروم کرکے سنگين جرم کا ارتکاب کیا ہے آل سعود کو اللہ تعالی کے عظیم اور دردناک عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ آیات اور روایات کی روشنی میں حج اور بیت اللہ الحرام سے روکنا سب سے بڑا ظلم اور سب سے بڑا گناہ ہے سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم حکومت نے ایرانی حجاج کو اس سال حج سے روک کر ظلم عظیم کا ارتکاب کیا ہے اور اللہ تعالی انھیں عنقریب اپنے شدید اور سخت عذاب میں مبتلا کرےگا اور صدام معدوم کی طرح آل سعود بھی نابود اور تباہ و برباد ہوجائیں گے اور اللہ تعالی ان کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹا دےگا ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ حج پر پابندی عائد کرکے آل سعود دنیا اور آخرت دونوں جہاں میں ذلیل اور رسوا ہوں گے اور عذاب الیم میں مبتلا ہوجائیں گے۔آیت اللہ موحدی کرمانی نے پارلیمنٹ پر زوردیا کہ وہ ایسے قوانین پر نظر ثانی کرے جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور جو شاہ کے دور میں یا اس کے بعد منظور کئے گئے ہیں لیکن اسلامی تعلیمات کے ساتھ مماثلت نہیں رکھتے انھیں ختم اور ان کی جگہ اسلامی تعلیمات پر مبنی قوانین کو منظور کیا جائے۔