مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج کی سینا میں کاروائی کے نتیجے میں داعش کے مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری سمیت 46 وہابی دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ داعش کا ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری فوج کے ترجمان برگیڈئر جنرل محمد سمیر نے اعلان کیا ہے کہ سینا میں فوجی کاروائی کے دوران وہابی دہشت گرد گروپ انصار بیت المقدس کے رہنما ابو دعا الانصاری اپنے کئی ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں مارے گئے ۔ فضائی کارروائی گروپ کے سینا میں العریش کے جنوب مغرب میں کی گئی ۔ بیان میں فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن انسداد دہشت گردی فورسز نے فضائیہ کے تعاون کے ساتھ کیا جس میں 46 دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ مصر کے علاقے صحرائے سینا میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروپ نے عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروپ داعش کے سربراہ ابو بکر ابغدادی کی نومبر میں بیعت کر لی تھی ۔ انصار بیت المقدس نے شمالی سینا میں مصری سیکیورٹی اہلکاروں اور تنصیبات پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ فوج نے حال ہی میں فوجی آپریشن کے دوران سینکڑوں وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 5 اگست 2016 - 17:42
مصری فوج کی سینا میں کاروائی کے نتیجے میں داعش کے مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری سمیت 46 وہابی دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ داعش کا ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔