مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس ہندوستان چلے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ختم ہونے سے قبل ہی ہندوستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ۔ ادھر سارک کانفرنس سے پاکستانی وزیر داخلہ نثان خوہدری نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی جد وجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے اور دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اگست 2016 - 20:30
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس ہندوستان چلے گئے ہیں۔