مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو منصب صدارت کیلئے نااہل شخص قرار دینے پر ٹرمپ نے بھی جواب دیتے ہوئے باراک اوبامہ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قراردیدیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ٹرمپ نے اوبامہ کی تنقید کے بعد جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبامہ امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔ٹرمپ نے ان کے دورِ اقتدار کو ’تباہ کن‘ قرار دیدیا۔ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا صدر اوبامہ کمزور اور غیرموثرصدر رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر باراک اوبامہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت کے لئے نااہل قراردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 3 اگست 2016 - 20:00
امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو منصب صدارت کیلئے نااہل شخص قرار دینے پر ٹرمپ نے بھی جواب دیتے ہوئے باراک اوبامہ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قراردیدیا ہے۔