مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لیے 2روزہ دورے پر پاکستاان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ہندوستاانی وزیر داخلہ ایسے موقع پر پاکستان پہنچے ہیں جب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری تشدد میں درجنوں کشمیری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کشمیر کے معالے کو اندرونی معاملہ قراردیتا ہے جبکہ پاکستان اسے عالمی اور متنازعہ معاملہ قراردیتا ہے دونوں ممالک کی سیاسی کشمکش میں کشمیری عوام کا ناحق خون بہہ رہا ہے۔ کشمیری عوام سے دونوں ممالک کو کوئی محبت اور دلچسپی نہیں ، ہند و پاک دونوں کشمیری عوام کو اپنے اپنے مفادات کے لئے قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 اگست 2016 - 19:33
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لیے 2روزہ دورے پر پاکستاان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔