پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 2 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 2 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 2 مزدور غلام نبی اور محمد نبی رکشہ میں مچھ سے اپنے گھر جارہے تھے کہ سریاب روڈ پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے قریب مسلح وہابی دہشت گردوں انھیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔شہید ہونے والے افراد  کوئٹہ کے علمدار روڈ کے رہائشی تھے، جہاں شیعہ ہزارہ برادری کی اکثریت آباد ہے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے پولیس کو مجرموں کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔