مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان سے شکایت کی ہے کہ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ سعید افغانستان میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں میں ملوث ہیں اور وہ افغانستان میں داعش دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغان حکام نے پاکستانی حکام سے شکایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے داعش کے حملوں کی ہدایات حافظ سعید خود دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وائس آف امریکہ پر نشر کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز افغانستان کے حکام نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا۔ رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں افغانستان کے علاوہ نیٹو اور پاکستان کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2016 - 18:01
افغانستان نے پاکستان سے شکایت کی ہے کہ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ سعید افغانستان میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں میں ملوث ہیں اور وہ افغانستان میں داعش دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔