اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2016 - 09:46

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی اُلٹ گئی اس حادثے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی اُلٹ گئی اس حادثے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق بازار ذخہ خیل کے قریب باراتیوں کی پک اپ تیزرفتاری کے باعث اُلٹ گئی اور قریبی برساتی نالے میں جاگری ، حادثے میں 15 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو پشاور کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔