شام کے ممتاز سنی عالم دین اور مسجد اموی کے پیش امام نے سعودی عرب کو عالم اسلام میں نفاق اور اختلاف کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی عالم اسلام کے خلاف خیانتیں ، منافقانہ پالیسیاں اور اسلام دشمن عناصر کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے ممتاز سنی عالم دین  اور مسجد اموی کے امام شیخ مامون نے سعودی عرب کو عالم اسلام میں نفاق اور اختلاف  کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی عالم اسلام کے خلاف خیانتیں ، منافقانہ پالیسیاں اور اسلام دشمن عناصر کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

شام کی اموی مسجد کے پیش امام نے عالم اسلام میں اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام میں اتحاد اور یکجہتی کا سب سے بڑا دشمن ہے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے عالم اسلام کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔

شام کے ممتاز سنی عالم دین نے کہا کہ سعودی عرب اپنے امریکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے شام، عراق اور یمن کو تقسیم کرنے کی مذموم پالیسی پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم برادری کو سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں سے باخبر رہنا چاہیے ۔ سنی عالم دین شیخ مامون نے کہا کہ وہابیون نے عالمی سطح پر اسلام کو بدنام کردیا ہے اور وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔