مہر خبررساں ایجنسی نے آستان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشہد مقدس میں رضوی قلبی گانگریس کے سکریٹری ڈاکٹر منوچہر راد پورنے دل کی بیماریوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشہد مقدس میں 28 جولائی کو دل کے امراض کے بارے میں آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔
ڈاکٹر منوچہر راد پورنے دل کے دوروں کو ملک میں اموات کا اہم ترین سبب قراردیتے ہوئے کہا کہ نامناسب غذائیں ، موٹاپااور عدم تحر ک اس بیماری کی پیدائش کے اہم اسباب ہیں۔
ڈاکٹر راد پور نے کہا کہ معاشرے میں عوام کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی دینے کی اہمیت اور دل کے ڈاکٹروں کی علمی سطح کے متعلق رضوی قلبی کانگریس کی آٹھویں کانفرنس منعقد ہوگی جس میں اس بیماری کے متعلق آخری تحقیقات اورملکی ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کو پیش کیا جائے گا اوراسی کے ساتھ ساتھ رضوی ہسپتال کے امکانات اور قلبی امراض اور اس کی پہچان کے بارے میں گفتگو و تحقیق پیش کی جائے گی ۔
ڈاکٹر راد پور نے مزید کہا کہ اس گانگریس میں 31 ممالک سے مہمان ڈاکٹر و محققین شرکت کریں گے جن کا تعلق جرمن، انگلینڈ، امریکہ، اٹلی، جاپان، ملیشیا، ترکی، انڈیا، مصر، جنوبی کوریا، ویٹنام اور ایئر لینڈ وغیرہ سے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رضوی قلبی گانگریس کی آٹھویں کانفرنس میں ،241 مقالات تقریر کی شکل میں اور تقریبا 10 مقالات پوسٹر کی شکل میں پیش کیے جائیں گے ۔