مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستان ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عام شہریوں اور بچوں کی اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سال 2016 کے پہلے 8 ماہ میں 388 بچے ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یو این اے ایم اے) نے 2009 سے شہری اموات کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا اور افغان عوام کے لیے یہ سال سب سے مہلک ثابت ہوا ہے جس کے تحت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اموات کی شرح تشویشناک ہے۔ یواین اے ایم اے کے مطابق سال کے پہلے 6 ماہ میں 5 ہزار 166 عام شہری لقمہ اجل بنے جو گزشتہ برس کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں جنوری سے جون تک کی اموات میں ایک تہائی بچے شامل تھے جن میں ایک ہزار 121 بچے زخمی ہوئے جو گزشتہ برس اسی دور کے درمیان 14 فیصد زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے حامی وہابی دہشت گردوں نے پوری دنیا میں فتنہ اور فساد پھیلا رکھا ہے جس کے نتیجے میں تمام اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں دہشت گردی اور بدامنی پھیل گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2016 - 13:32
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عام شہریوں اور بچوں کی اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سال 2016 کے پہلے 6 ماہ میں 388 بچے ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔