وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے القاعدہ دہشت گردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی ممالک میں زیادہ سے زیادہ افراد کو اغوا اور قتل کریں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے اپنے القاعدہ دہشت گردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی ممالک میں زیادہ سے زیادہ افراد کو اغوا اور قتل کریں ۔ العربیہ کے مطابق ایمن الظواہری نے وہابی دہشت گردوں پر زور دیا کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کر کے یرغمال بنائیں اور پھر مغویوں کے بدلے تنظیم کے اعلیٰ کمانڈروں کی رہائی کا مطالبہ کریں۔ الظواہری نے صوتی پیغام میں دنیا بھر میں وہابی دہشت گردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کریں "یہاں تک صلیبیوں ،مرتد عناصر  اور دشمنوں کی جیلوں میں قید آخری دہشت گردوں کو آزاد کرا لیا جائے۔