جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے خنجر کے وار سے خاتون کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے خنجر کے وار سے خاتون کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برلن میں ایک شخص نے ذاتی رنجش پر خنجر کے وار سے خاتون کو قتل کردیا جبکہ اس دوران دو افراد زخمی بھی  ہو گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔