مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کاظمین میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج دہشت گردی تمام ملکوں میں پھیل گئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے تمام ممالک کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے وہی اچھے دہشت گرد بعد میں برے بن جاتے ہیں لہذا دہشت گردی کی ہمیں ہر شکل میں مذمت اور اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2016 - 00:16
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کاظمین میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔