پاکستان کے مشیر خآرجہ نے ہندوستانی وویر خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہندوستانی وزیر خارجہ کے پاس نہیں بلکہ صرف کمشیری عوام کے پاس ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خآرجہ  نے ہندوستانی وویر خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہندوستانی وزیر خارجہ کے پاس نہیں بلکہ صرف کمشیری عوام کے پاس ہے۔ سشما سوراج کے بیان پر ردعمل میں پاکستان  کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں استصواب رائے کی اجازت دے۔ان کا کہنا تھا کہ جب کشمیر عوام پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے تو پوری دنیا اسے قبول کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اندر بھی کشمیریوں پر ظلم کےخلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔