مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے سعودی عرب کو دہشت گردوں کا بانی اور سرپرست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امریکہ کو خوش کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے اور سعودی عرب مسلسل ایران کے اندر دہشت گرد بھیج رہا ہے جنھیں گرفتار یا ہلاک کردیا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سکریٹری اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ محسن رضائی نے سعودی عرب کو دہشت گردوں کا بانی اور سرپرست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے  سعودی عرب مسلسل ایران کے اندر دہشت گرد بھیج رہا ہے جنھیں گرفتار یا ہلاک کردیا جاتا ہے۔محسن رضائی نے کہا کہ عراق کے شمال میں واقع سعودی عرب کا قونصلخانہ  مسلسل شرارت کررہا ہے اور دہشت گردوں کو اس علاقہ سے ایران کے اندر بھیجنے کی نکام کوشش کی جارہی ہے۔محسن رضائی نے کہا کہ  سعودی رعب کو ایران کے خلاف اپنی غلط پالیسیوں کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ سعودی عرب  دورحاضر میں  اسلامی ممالک کے اندر عدم استحکام پیدا کررہا ہے سعودی رعب کی یمن پر لشکر کشی، سعودی عرب کی بحرین میں فوجی مداخلت، سعودی عرب کی مصر میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے میں مداخلت ، سعودی عرب کی عراق اور شام میں دہشت گردوں کی اعلانیہ حمایت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب خطے کے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران کی عالمی مسائل کے بارے میں منطقی رائے ہے ہم نے ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ابتداء ہی میں مذمت کی اور ترکی کی قانونی حکومت اور عوام کی حمایت کا یقین دلایا۔ ایران کی علاقائی اور عالمی سطح پر رفتار اسلامی، اخلاقی،انسانی  اور منطقی اصولوں پر مبنی ہے۔