مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے خونخوار وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے 12 سالہ بچے کا سر قلم کرنے کی ہولناک ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی تربیت سعودی عرب کے وہابی نظریہ پر ہورہی ہے اور سعودی نظریہ اسلامی، اخلاقی اور انسانی تعلیمات سے عاری ہے۔ محمد جواد ظریف نے وہابیوں کے گھناؤنے جرائم پر مغربی ممالک کے سکوت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک وہابیوں کے سرپرست ممالک کے ساتھ قریبی روابط استوار کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم اور عراق و شام میں سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کے ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 جولائی 2016 - 14:27
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے خونخوار وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے 12 سالہ بچے کا سر قلم کرنے کی ہولناک ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی تربیت سعودی عرب کے وہابی نظریہ پر ہورہی ہے اور سعودی نظریہ اسلامی، اخلاقی اور انسانی تعلیمات سے عاری ہے۔