جرمنی میں ایک افغان مہاجر نوجوان نے کلہاڑی کے وار سے ٹرین میں سوار 17 جرمن شہریوں کو زخمی کردیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں ایک افغان مہاجر نوجوان نے کلہاڑی کے وار سےٹرین میں سوار  17 جرمن شہریوں کو زخمی کردیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان افغان مہاجر نے جرمنی میں ریل گاڑی کے مسافروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہو گئے تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک افغان مہاجر نے کلہاڑی اور چاقو کے ساتھ ٹرین میں موجود مسافروں پر حملہ کیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 17مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد جرمن پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو بھی  ہلاک کر دیا ۔  ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔