امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ آئندہ منتخب ہونے والا امریکی صدر دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گردوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے گا ۔ اطلاعات کے مطابق جان برینن نے بروکنگز انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک افغانستان میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ،میدان جنگ میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے انتہائی اہم ہیں ،طالبان کے سابق رہنما ملا اختر منصور کو نشانہ بنانا ایک عالمی فیصلہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ طالبان اور ان کا ایک گروپ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں تاحال جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ بعض اوقات امریکی اہلکاروں کو بھی کامیابی سے نشانہ بناتے ہیں ، امریکی صدر باراک اوبامہ نے متعدد مرتبہ یہ واضح کیا ہے کہ امریکی شہریوں کی امریکہ اور دوسرے ممالک میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔