اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےسراسرخلاف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےسراسرخلاف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائيل یہودی بستیوں کی تعمیر کرکے بین الاقوامی قوانین کا مذاق اڑا رہا ہے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی ذمہد اریوں پر عمل کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کے لئے میں ٹھوس قادام عمل میں لانا چاہیے۔