اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2016 - 19:33

واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے اچانک ملاقات کی ہے سعودی عرب خطے میں امریکہ کے اشارے پر داعش کا بہت بڑآ حامی رہا ہے جسے اب داعش کے حملوں کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کےحوالے سے قنل کیا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے اچانک ملاقات کی ہے سعودی عرب خطے میں امریکہ کے اشارے پر داعش کا بہت بڑآ حامی رہا ہے جسے اب داعش کے حملوں کا سامنا ہے۔سعودی وزير خارجہ نے امریکی وزير خآرجہ سے سعودی عرب کے تین شہروں میں پیر کو خودکش بم حملوں کے تناظر میں داعش کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جان کیری اور عادل الجبیر نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت ،لیبیا کی صورت حال ،یمن میں جاری تنازعے کے سیاسی تصفیہ اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں سوموار کی شام ایک خودکش بم دھماکے میں سعودی سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔دہشت گرد مسجد نبوی (ص) میں دھماکہ کرنا چاہتے تھے لیکن جب وہ ایسا نہ کرسکے تو انھوں نے چیک پوسٹ پر دھماکہ کردیا جس میں 4 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے۔