شام میں سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ النصرہ فرنٹ نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ جیش التحریر کے سربراہ محمد الغابی کو 40 افراد کے ہمراہ اغوا کر لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ النصرہ فرنٹ نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ جیش التحریر کے سربراہ  محمد الغابی کو 40 افراد کے ہمراہ  اغوا کر لیاہے۔شام میں امریکی حمایت یافتہ گروپ جیش التحریر نے الزام عائد کیا ہے کہ القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے النصرہ فرنٹ نے اُس کے صدر دفتر پر حملہ کر کے اس کے لیڈر محمد الغابی کو اغوا کر لیا ہے۔
جیش التحریر کے مطابق الغابی کے ہمراہ چالیس سے زائد دہشت گردوں کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔ النصرہ فرنٹ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جیش التحریر نے اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ جیش التحریر کو اسلحے کے علاوہ مالی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔ بکہ ترکی اور سعودی عرب النصرہ فرنٹ کو مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ہی دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں اور خطے میں بحران پیدا کئے ہوئے ہیں۔