مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ترکی، بنگلہ دیش اور عراق میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام اور بےگناہ شہریوں کو بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کی علامت ہے ظریف نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون جاری رہےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے دہشت گردانہ نظریات کا مقابلہ بہت ضروری ہے کیونکہ دنیا میں جاری دہشت گردی کے پیچھے ایک خاص نظریہ کارفرما ہے جس کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اسلامی ممالک میں اس دہشت گردانہ نظریہ کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ استنبول، ڈھماکہ اور بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گيا ہے جو وہابی تکفیری دہشت گردوں کی سنگدلی، بے رحمی اور یزیدی خصلت کا آئینہ دار ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2016 - 02:45
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی، بنگلہ دیش اور عراق میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام اور بےگناہ شہریوں کو بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہےاور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعاون جاری رہےگا۔