مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بنگلہ دیش اور عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے بنگلہ دیشی حکومت اور دھماکوں کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر دہشت گردانہ کارروائی وہابی دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔ ترجمان نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی دہشت گردوں کے خونی بم دھماکوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلوجہ میں وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو تاریخی شکست ہوئی ہے جس کا وہ عراقی عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو بربریت کا نشانہ بنانا وہابی دہشت گردوں کی یزیدی اور غیر انسانی خصلت کا حصہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2016 - 16:50
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیش اور عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔