مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں ایک فارمیسی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بچوں میں سے ایک کی عمر صرف تین ماہ بتائی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس ترجمان اشوک دودھے کا کہنا ہے کہ آگ جمعرات کی صبح اندھیری کے علاقے کے ایک میڈیکل سٹور میں بھڑک اٹھی جبکہ ہلاک ہونے والے افراد عمارت کی پہلی منزل میں سو رہے تھے ۔ٹائم آف انڈیا کے مطابق فارمیسی کی پہلی منزل پر عملہ کے تقریبا 17افراد امقیم تھے۔ اچانک آگ بھڑکنے سے تمام افرادگھر کر رہ گئے اور نکلنے میں کامیابی نہ ملنے کے باعث 9افراد بری طرح جھلس گئے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی یقینی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
اجراء کی تاریخ: 30 جون 2016 - 16:34
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ایک فارمیسی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔