مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن ان کا ملک اس معاملے میں ہمیشہ چوکنا اور محتاط رہے گا جب کہ ہندوستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور یہ اس کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ان کے دورہ لاہور اور وزیرِ اعظم پاکستان کو بھارت کی دعوت جیسے اقدامات سے ہندوستان کا دہشت گردی کے حوالے سے مؤقف دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ایک آواز میں ہندوستان کا دہشت گردی پر مؤقف تسلیم کررہی ہے اور پاکستان کے لیے اس کا جواب دینا مشکل ہورہا ہے۔ مودی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات کرنے میں ایک ریڈ لائن رہتی ہے کہ آیا مذاکرات پاکستانی حکومت سے یا کسی اورقوت سے کئے جائیں ۔
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2016 - 01:17
ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔