اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیرس میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خيال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیرس میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خيال کیا ہے۔

اس ملاقات میں گذشتہ سال ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ فرانس  کے دوران طے پانے والے اقتصادی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے نیز تجارتی، اقتصادی اور بینکی امور کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس کے صدر اور ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔