مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے کینوکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برلن کے تھنک ٹینک ’کوئربر فاؤنڈیشن‘ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس کے خاتمہ کے لئے بھی عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن ’ضرب عضب‘ کے باعث پاکستان کے قبائلی علاقوں کو سرحد تک کلیئر کردیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور رابطے بھی ختم کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جبکہ پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔