مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کی 4 سالہ بچی کا سر کاٹ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے شمالی شہر الرقہ میں بچی کا سر اس کی ماں سے سامنے قلم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماں نے بچی سے کہا کہ وہ گھر جائے لیکن 4 سالہ بچی نے مان کی اس بات کو نہیں مانا تو ماں نے کہا کہ اگر تو گھر نہیں جائے گی تو خدا کی قسم میں تیرا سر کاٹ دوں گی ۔ ماں بیٹی کی اس گفتگو کو ایک داعشی قریب میں سن رہا تھا جس نے لڑکی کی ماں سے کہا کہ وہ بچی کا سرکاٹ دے کیونکہ اس نے اس کام کے لئے خدا کی قسم کھائی ہے جب ماں نے بچی کا سر کاٹنے سے انکار کردیا تو داعشی ارکان نے ماں کے سامنے اس کی بچی کا سر خود ہی کاٹ دیا اور ماں کے ہاتھ کو بیٹی کے خون سے سرخ کردیا۔عرب ذرائع کے مطابق وہابی تکفیری دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور وہابیوں کے سنگين اور وحشیانہ جرائم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جون 2016 - 13:45
شام میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کی 4 سالہ بچی کا سر کاٹ دیا ہے۔