مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جرمنی کے دو روزہ دورے پربرلن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جرمنی کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ جنرل راحیل شریف جرمنی میں دو روز قیام کریں گے جس کے بعد وہ ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک بھی جائیں گے۔ آرمی چیف جرمنی اور جمہوریہ چیک میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 20 جون 2016 - 16:20
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جرمنی کے دو روزہ دورے پربرلن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جرمنی کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔