مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ترکی کے شہر استنبول میں رواں ماہ ہونے والی ہم جنس پرستوں اور جنس تبدیل کرنے والے افراد کی پریڈز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث رواں ماہ ہونیوالی ہم جنس پرستوں کی پریڈز پر پابندی عائد کردی ۔ادھر اس پریڈ کے منتظم ’پرائڈ ویک کمیشن‘ کا کہنا ہے کہ پابندی غیرقانونی ہے اور اسکے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا،ہم جنس پرست کمیونٹی نے مسلسل دو ہفتوں کے اواخر میں اس پریڈ کا اعلان کیا تھا۔
اس ریلی کا مقصد جنس تبدیل کرنے والے افراد کی حمایت کرنا تھا اور اسے وسطی استنبول میں 19 جون کو منعقد کیا جانا تھا جبکہ 26 جون کو ہم جنس پرستوں کی سالانہ پریڈ منعقد کی جانی تھی۔
واضح رہے کہ استنبول میں 2003 سے ہر سال ہم جنس پرستوں کی پریڈ منعقد کرائی جاتی ہے جس میں شرکا تقسیم چوک سے پریڈ کا آغاز کرتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 جون 2016 - 12:50
ترک حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ترکی کے شہر استنبول میں رواں ماہ ہونے والی ہم جنس پرستوں اور جنس تبدیل کرنے والے افراد کی پریڈز پر پابندی عائد کر دی ہے۔