مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویکو نے لاذقیہ میں حمیمیم بیس کا معائنہ کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فوجی تعاون کو بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزیر دفاع نے حمیمیم بیس میں تعینات روسی فوجیوں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔