میڈل ایسٹ نے اردن کی پیٹرا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو انتخاباتی اخراجات فراہم کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میڈل ایسٹ نے اردن کی پیٹرا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو انتخاباتی اخراجات فراہم کئے ہیں۔

اردن کی پیٹرا خبررساں ایجنسی نے ہیلری کلنٹن کے انتخابات کے بارے میں  ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ سعودی عرب نے ہیلری کلنٹن کے انتخابات کے سلسلے میں  20 فیصد اخراجات ادا کئے ہیں۔

پیٹرا نے سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے 20 فیصد انتخاباتی اخراجات ادا کردیئے ہیں۔

پیٹرا نے محمد بن سلمان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی امریکہ کے صدارتی امیدواروں کو 20 فیصد مالی تعاون فراہم کیا ہے ماضی میں سعودی عرب ڈیموکریٹک پارٹی  اور ریبپلکن پارٹی کےامیدواروں کو 20 فیصد اخرجات ادا کرتا رہا ہے اور ماضی کی طرح اس سال بھی 20 فیصد اخراجات ہیلری کلنٹن کو فراہم کردیئے ہیں۔