مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نےامریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ہم جنس پرست نائٹ کلب پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیاں اسلام کے منافی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے امریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ہلاک اورزخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرلینڈو میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ ہے،بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔ واضح رہے کہ تم دہشت گردوں تنظیموں کا تعلق وہابی فرقہ سے ہے اور وہابی سوچ کا مرکز سعودی عرب ہے لہذا سعودی عرب دنیا بھر میں جاری تمام دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ سعودی عرب اعلانیہ طور پر داعش دہشت گردوں کی حمایت اور مدد کررہا ہے۔