مہر خبررساں ایجنسی نے اسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ چھ امریکی ہوائی اداروں کی پروازیں براہ راست کیوبا کے 10 شہروں میں اتریں گی ۔اب صرف کیوبا کی جانب سے اجازت دیئے جانے کا انتظار ہے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ کی انتظامیہ نے کیوبا کیلئے براہ راست پروازوں کی غرض سے چھ ہوائی اداروں کو اجازت دے دی ہے جو موسم خزاں میں اپنے آپریشنز کا آغاز کریں گے۔ یہ پروازیں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سمیت دیگر 9 شہروں تک براہ راست جائیں گی ۔
کیوبا کی جانب سے ابھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان50 سالوں میں پہلی بار ہوائی سفر کی بحالی کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جون 2016 - 19:01
امریکی صدر باراک اوبامہ کی انتظامیہ نے کیوبا کیلئے براہ راست پروازوں کی غرض سے چھ ہوائی اداروں کو اجازت دے دی ہے۔ اب صرف کیوبا کی جانب سے اجازت دیئے جانے کا انتظار ہے۔