ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سائے پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور اس کی پرورش ہندوستان کے پڑوس میں ہورہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سائے پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور اس کی پرورش ہندوستان کے پڑوس میں ہورہی ہے۔ نریندر مودی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے اور اس کے خلاف ہمیں جنگ کو کئی سطح پر لڑنا ہوگا، دہشت گردی کے سائے پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں جب کہ دہشت گردی  ہندوستان کے پڑوس میں پرورش پارہی ہے۔

ہندوستان  وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دنیا بھر میں امن و استحکام قائم ہو گا جب کہ امریکا اور بھارت آزادی کے رشتے میں جڑے  ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے سے تعلقات کی نوعیت بدل گئی ہے۔