ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سنی کرد پارٹی پ ک ک کے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سنی کرد پارٹی پ ک ک کے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک جنگی جہازوں نے صوبہ حگاری اور دیاربکر کے علاقوں میں سنی علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 کرد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ تر کی کے جنگي طیاروں نے عراق کے شمال میں آواسین، قندیل اور قارا علاقوں پر بھی بمباری کرکےسنی کردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 2015 میں ترکی کے ہوائی اور زمینی حملوں میں 4900 سنی کرد ہلاک ہوچکے ہیں۔