مہر خبررسان ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکرنے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنےکی بنا پر مذاکرات کے دروازے بند ہوسکتے ہیں۔ ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکرنےپاکستان پر دہشت گردوں کی حمائت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ خیر سگالی اور بات چیت کے جو دروازے کھولے تھے وہ بند ہوسکتے ہیں۔ ہندوستانی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی جب پاکستانی وزیر اعظم سے ملنے لاہور گئے تھے تب انہوں نے مذاکرات کی کھڑکی کھول دی تھی لیکن لگتا ہے کہ وہ کھڑکی اب آہستہ آہستہ بند ہو رہی ہے ،اس سے پہلے کہ یہ کھڑکی مکمل بند ہو جائے ہندوستان کا اعتماد جیتنے کی کوشش میں پاکستان سنجیدگی دکھائے ۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو’’ اچھے اور برے ‘‘کے ترازو میں تولتا ہے ،پاکستان’’ برے دہشت گردوں ‘‘ کو تو مار رہا اور ان کے پیچھے پڑا ہے مگر ’’اچھے دہشت گردوں ‘‘کو وہ ہندوستان اور افغانستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میںم دد فراہم کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے بارے میں اپنی متضاد پالیسی کو بدلنا ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 5 جون 2016 - 15:25
ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکرنے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنےکی بنا پر مذاکرات کے دروازے بند ہوسکتے ہیں۔