مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کہ آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقے میں طوفان نےتباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں سے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئي گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ دوافراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
طوفانی بارشوں کے باعث نیو ساؤ تھ ویلز اور کوئنز لینڈ میں سیلابی صورتحال ہے، پانی کی سطح بلند ہونے سےدریاؤں میں طغیانی ہے،سڑکیں زیر آب آنے سے کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی سفارش کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جون 2016 - 19:59
آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقے میں طوفان نےتباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔