مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب میں فائر بندی پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق النصرہ دہشت گردوں نے حلب پر راکٹ حملوں میں 40 شہریوں کو ہلاک اور 100 کو زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شیخ مقصود علاقہ پر النصرہ کے راکٹ حملوں میں 40 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں نے شیخ مقصود، المحافظہ، الزہراء ، اور النیراب ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کئے ہیں جن میں درجنون افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔