رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی بیداری کے نشیب و فراز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری مکمل کامیابی تک جاری رہےگی۔
ڈاکٹر ولایتی نے انقلاب اسلامی کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک کا آغاز 1340 ہجری شمسی میں ہوا اور 17 سال بعد 1357 ہجری شمسی میں اسلامی تحریک کامیاب ہوئی ۔
انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی بہت سے اسلامی ممالک کے لئے نمونہ عمل بن گيا ایرانی قوم نے ثابت کردیا کہ اسلامی نظام کے مطابق حکومت قائم کی جاسکتی ہے اور اسلام کے اندر عوام کی تمام مشکلات کا حل موجود ہے ۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے علاقائی اور عالمی اقوام کو امریکہ کے خلاف بولنے اور قیام کرنے کا عظيم حوصلہ عطا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے صرف ایک امریکی شاہ اور بادشاہ کو بھگایا ہے ابھی خطے میں بہت سے امریکی شاہ اور بادشاہ موجود ہیں۔ امریکی شاہوں کے خاتمہ کے بعد علاقائی عرب مسلمانوں کو استقلال مل جائے گا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے بادشاہوں کے ساتھ ملکر اسلامی بیداری کو فی الحال عارضی طور پر روک دیا ہے لیکن اسلامی بیداری رکنے والی نہیں ہے کیونکہ مسلمانوں کو امریکہ اور اس کے عرب بادشاہوں سے اسلام کہیں زيادہ عزیز اور پیارا ہے اور وہ اپنے ملکوں میں اسلام کی بالا دستی اور کامیابی کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ اور اسلامی بیداری سرانجام کامیاب ہوجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے دنیا میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا اور انھوں نے مسئلہ فلسطین کو ایک بار پھر زندہ کردیا ورنہ عرب باشاہ اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرچکے تھے اور بہت سے عرب اسلامی ممالک میں اسرائیل کے سفارتخانے بھی کھل چکے ہیں۔