شام کے صوبہ حلب میں امریکہ کے ہوائی جہازوں نے دہشت گردوں کے لیے ہتھیار پھینکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےقطر کے ٹی وی چینل  الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب میں امریکہ  کے ہوائی جہازوں نے دہشت گردوں کے لیے ہتھیار پھینکے ہیں۔ الجزيرہ نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں لڑنے والے وہابی دہشت گردوں کے لیے فضائی حدود سے ہتھیار پھینکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروپ شام میں داعش کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس بات کا بھی خدشہ موجود ہے کہ دہشت گرد ان ہتھیاروں کو حکومتی فورسز کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک در حقیقت دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں اور وہ نہیں چہتے کہ اس علاقہ میں قائم ان کے دہشت گرد گروپ کسی صورت ميں ختم ہوجائیں ۔ امریکہ دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کو دنیا میں فروغ مل رہا ہے اور امریکہ دہشت گردی پھیلانے کا اصلی سبب بنا ہوا ہے جبکہ وہ اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران اور دوسرے ممالک کو دہشت گردی کا حامی قراردیتا ہے۔